نقصانات کاجائزہ ,28 کمیٹیاں تشکیل،فوجی اہلکار،سب انجینئر،پٹواری اورکونسلرزشامل

اتوار 01 نومبر 2015


 بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند)ضلع ملا کنڈ کی حکومت نے متاثرہ آبادیوں کا درست تخمینہ حاصل کرنے کےلئے جائزہ کمیٹی کی تشکیل کردی ہے۔تفصیلاات کے مطابق یہ سروے کمیٹی ویلج کونسل چیرمین، تحصیل کونسلر اور ضلعی کونسلر کے علاوہ پاک فوج  اہلکار پر مشتمل ہوگا۔ٹینیکل معاونت کےلئے ایک سب انجنیئر ریونیو محکمہ سے ایک اہلکار بھی شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی گھر گھر، دکان دکان اور متاثرہ تعمیرات کا دورہ کرے گی۔ اور نقصانات کا جائیزہ درج کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 28 کمیٹیاں ضلع ملاکنڈ کے تمام 28 یونین کونسلوں کےلئے قائم کی گئی ہیں۔ صوبائی اورضلعی حکومت نے عوام سے التماس کی ہے کہ وہ مذکورہ کمیٹی کو نقصانات کی نشاہدہی کرائے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی سروے کی بنیادپر متاثرےمیں طے شدہ فارمولے کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم جائے گی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan