بٹ خیلہ شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی وجہ سے اگری نگری، بد نظمی کاراج قائم

منگل 03 نومبر 2015


بٹ خیلہ شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی وجہ سے اگری نگری، بد نظمی کاراج قائم
بٹ خیلہ (نمائندہ مانند)بٹ خیلہ شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی اگری نگری راج قائم۔ بٹ خیلہ شہر کے واحد مصرو ف ترین روڈ میں تعینا ت ٹریفک پولیس اہلکار ،گپ شپ میں مصروف رہتے ہیں۔جس کی وجہ سےٹریفک جام رہتا ہے۔،عوامی حلقوں کاڈی آئی جی ملاکنڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہر میں ٹریفک اہلکاروں کی وجہ سے بدنظمی کا راج قائم ہے ،شہریوں کا جینا حرام ہوگیا ہے۔بالا افسران خاموش تماشائی بن گئے۔روزانہ کی بنیا پر شہر کی مصروف ترین سڑک میں ٹریفک اہلکار ڈیوٹی کے بجائے اپنے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں۔ٹریفک جام ہو یا کوئی قانون کے خلاف ورزی کریں کوئی پرواہ نہیں کرتے۔جس کے وجہ سے روزانہ نہرروڈ پربھی گھنٹوں گھنٹوں جام رہتے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی ملاکنڈ آزاد خان اور کمشنر ملاکنڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹ خیلہ شہر میں ٹریفک جام کے لیے NHA,KPHA, C&Wکے ساتھ مل کر اس مسلئہ کو مستقل بنیادو پر حل کریں۔ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی نہ کرنے کے لیے بھی پائدار حل نکالے۔اس مسئلے کے دائمی حل کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ہو۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan