نوبل انعام یافتہ کیمیا دان: غربت، بیماری کی حالت میں انتقال

اتوار 08 نومبر 2015


نوبل انعام یافتہ کیمیا دان: غربت، بیماری کی حالت میں انتقال
مانند آن لائن ڈیسک،نوبل انعام یافتہ امریکی کیمیا دان رچرڈ ہَیک چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں صرف ڈھائی ہزار ڈالر ماہانہ پینشن ملتی تھی اور طویل بیماری پر اٹھنے والے مسلسل اخراجات کے باعث وہ تقریباً دیوالیہ ہو چکے تھے۔
 نوبل روایت: رچرڈ ہَیک سٹاک ہوم نوبل میوزیم میں اس کرسی کے ساتھ جس پر انہوں نے 2010ء میں دستخط کیے تھے۔
نیوز ایجنسی روئٹرز نے بتایا ہے کہ 2010ء میں جاپان کے دو دیگر سائنسدانوں کے ہمراہ کیمسٹری کا نوبل انعام پانے والے رچرڈ ہَیک کا انتقال فلپائن میں ہوا۔ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی فلپائن سے تعلق رکھنے والی مرحومہ اہلیہ کے ان رشتے داروں نے کی، جو لمبے عرصے سے ان کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
پانچ سال قبل جاپانی سائنسدانوں آئی ایچی نیگیشی اور آکیرہ سوزوکی کے ہمراہ کیمیا کا نوبل انعام پانے والے رچرڈ ہَیک کا انتقال ہفتہ دس اکتوبر کے روز فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہوا۔ اس نامور امریکی سائنسدان نے کاربن کے ایٹموں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے نئے طریقے ایجاد کیے تھے اور ان کی یہ تحقیق بعد ازاں خاص طور پر سرطان کے موذی مرض کے خلاف نئی ریسرچ اور بہت پتلی کمپیوٹر اسکرینز کی تیاری میں فیصلہ کن انداز میں استعمال کی گئی تھی۔ 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan