مرغی کا گوشت ایک ہفتے کے دوران 35 روپے کلو مہنگا

منگل 05 جنوری 2016


 

سردی کی شدت میں کمی کے باوجود کراچی میں مرغی کا گوشت ایک ہفتے کے دوران 35 روپے کلو مہنگا ہو گیا۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق شادی سیزن کے باعث مرغی کی مانگ بڑھ جانے سے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 22 روپے اضافے سے 174 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 35 روپے اضافے سے 290 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے اسکے علاوہ لاہور میں زندہ مرغی 155 روپے اور گوشت 255 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 165 اور گوشت 270 روپے کلو پر مستحکم ہے۔ فی درجن انڈے 97 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔  ۔کراچی میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 22 روپے اضافے سے 174 روپے کلو جبکہ مرغی کا گوشت 35 روپے اضافے سے 290 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے، لاہور میں زندہ مرغی 155 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan