کارمل خان کاملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں پہلی پوزیشن

جمرات 21 جنوری 2016


جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختون خوا بار کونسل کے ممبر ممتاز قانون دان حضرت رحمن کے جوانسال بیٹے کارمل خان نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں پہلی پوزیشن حاصل کر تے ہوئے گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے تفصیلات کے مطابق یو نیورسٹی آف ملاکنڈ نے شعبہ قانون کے فائنل ائیر کے نتائج کا اعلان کر دیا نتائج کے مطابق امتحان میں کل37طلباء شریک ہوئے جس میں صرف پندرہ طلباء کامیاب قرار پائے نتائج کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور خیبر پختون خوا بار کونسل کے ممبر حضرت رحمن ایڈوکیٹ کے جوانسال بیٹے کارمل خان نے کل نمبرز2100میں سے1504نمبرات حاصل کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیا اور یوں گولڈ میڈل کیلئے حقدار قرار پائے،انھوں نے اپنی کامیابی کو انتھک محنت اور والد کی رہنمائی قرار دیا ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan