ملاکنڈ میں ممکنہ ٹیکس نفاذ کے خلاف مالاکنڈکے سیاستدانوں کاایکا

بدھ 03 فروری 2016


رپورٹ:محمدعثمان یوسفزئی سے
مالاکنڈ ڈویژن قدرتی حسن اوروسائل سے مالہ مال خطہ ہے مگربدقسمتی کی وجہ سے ہردورحکومت میں مالاکنڈڈویژن کوبری طرح نظراندازکیاگیاہے پانی ،جنگلات ،زمرد مالاکنڈڈویژن کے پیداوارہیں اورتین بجلی گھروں سے 121میگاواٹ بجلی پیداکرکے جس سے پورے پاکستان مستفیدہورہے ہیں مگرمالاکنڈ ڈویژن کے تعلیم یافتہ نوجوان مالاکنڈڈویژن میں روزگارنہ ہونے کی وجہ سے باہرممالک تودرکناراپنے ہی ملک میں بوٹ پالش اورچوکیداری کرنے پرمجبورہیں اگرمالاکنڈ ڈویژن کے عوام کوان کے وسائل پراختیاردیاگیا توپنجاب کے چوہدری برادران تودرکنارعرب سے شیخ بھی یہاں مزدری کرنے کیلئے آئیں گے مالاکنڈ میں حالیہ زلزلے ،سیلاب اوردہشت گردی کی وجہ سے یہاں کے عوام کے اربوں روپے کے نقصات ہوئے ہیں مگرموجودہ حکومت ان لوگوں کے زخموں پرمرہم پٹی کے بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے لئے یہاں پرٹیکس لگانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جوضلع ملاکنڈکی آل پارٹیز کانفر نس نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے ممکنہ نفا ذ کو مسترد کر تے ہو ئے متوقع فیصلہ واپس لینے اور اس سلسلے میں جاری اقدامات فوری بند کر نے کا مطالبہ کیا ہے1973ء کے آئین کی رو سے ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہے جبکہ دہشت گردی آپریشن سیلاب اور زلزلے سے متاثرہ ڈویژن پر ٹیکس لاگو کر نے اور اس کی قانو ن حیثیت میں تبدیلی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کانفرنس میں قراردادوں کے ذریعے ضلع میں بجلی و گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے ڈی سی سمیت دوسرے افسران کے بار بار تبادلوں کا سلسلہ بند کر کے ان کی دفاترمیں موجود گی یقینی بنانے اورلیویزو آرمی کے اہلکاروں کی چیک پوسٹوں پرشہریوں کے ساتھ سلوکاو رویہ بہتر بنانے کے بھی مطالبے کئے گئے۔تحریک تحفظ حقوق ملاکنڈ کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفر نس میں ضلع ملاکنڈ کی تمام سیاسی جماعتوں ٹریڈیونیز سول سو ساٹیز کے نمائندوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی تحریک کے صدر سابق وزیر خزانہ شاہ راز خان کی صدارت میں ہونے والی کانفر نس میں چیئرمین ڈیڈک پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ ضلعی نائب ناظم ابرار حسین یوسفز ئی انجمن تاجران کے صدر حاجی شاکر اللہ خان سابق ایم این اے سید بختیارمعانی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمال الدین جے یو آئی کے امیر مولانا حمید اللہ روغانی جنرل سیکر ٹری مولانا جاوید خان اے این پی کے صدر شفیع اللہ جنرل سیکر ٹری اعجاز خان مسلم لیگ کے جنرل سیکر ٹری سجاد خان حاجی ایوب خان سٹی صدر علی محمد پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر حمید خان پی پی شہید بھٹو کے صدر محمد زادہ بھٹوتحریک انصاف کے ڈاکٹر فضل محمد پیر مصور خان ناصر خان ضلعی کونسلر اصغر ایوب پیپلز پارٹی کے راہنماؤں حا جی محمد صدیق محمد ادریس خان اور فضل ربی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ملاکنڈ کے صدر امجد علی شاہ کسان بورڈ کے صدر رضوان اللہ کنٹریکٹرز کے صدر شاد محمد اورتاج بناسپتی و سی این جی کے پی آر او حاجی جبار الحق ، متحد ہ ٹریڈ یونین کے صدرحاجی محمداسرارخان نے کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئینی ترمیم کے بغیریہاں پر کو ئی ٹیکس لاگو نہیں کیا جا سکتااور اگر کوئی کوشش کی گئی توتمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں اپنے نمائندوں کے ذریعے اس کا راستہ روکے گی انھوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ پورے ملک کو121میگا واٹ بجلی دیتا ہے جبکہ یہاں کے جنگلات معدنیات پا نی اور سیاحت ریو نیو کے بڑے ذرائع ہیں استحصا لی قو تیں ہمیں مراعات ترقی اور روزگار دینے کی بجا ئے الٹا ہمارا ہی خون چو سنا چاہتی ہیں جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گااب یہ ہماری زند گی اور موت کا مسئلہ ہے اس کیلئے ہم اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہو نے کیلئے تیار ہیں مقرریں نے کہا کہ یہاں پرٹیکس لگاکر لاہور اور فیصل آباد کے صنعتکاروں کو یہاں پرکار خانے لگانے سے روکنے کی گہری سازش ہو رہی ہے جبکہ دہشت گردی سیلاب اور زلزلے سے تباہ حال ڈویژن پر ٹیکسوں کے نفاذ کی کوشش یہاں کے غریب عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے مقررین نے اس سلسلے میں باہمی اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیا اور کسی بھی جانی ومالی قر بانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan