تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی فداجان

منگل 08 مارچ 2016


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈکے سیکرٹری اکیڈیمکس فداجان نے کہاہے تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک وقوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ آج کل ساری دنیاکی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے والدین اپنے بچوں اورپاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں ان خیالات کااظہارفداجان نے گزشتہ روزالاقراء اکیڈمی جلال کوٹ مالاکنڈ میں یوم والدین کے تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کی گئی سکول کے طلباء نے نظمیں اورمزاحیہ خاکے بھی پیش کی گئی جس سے والدین نے خوب دادحاصل کی۔ تقریب سے سکول کے ڈائریکٹرناظم محمدحیات،ریجنل منیجرافاق صاحبزادہ ماجدخان اورممتازماہرتعلیم غلام محمد نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ یورپ صرف اورصرف تعلیم کی وجہ سے آج پوری دنیاپرراج کررہی ہے انہوں نے کہاکہ طلباء ملک وقوم کاقیمتی سرمایہ ہے مالاکنڈ میں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے اگروالدین نے بچوں کی تعلیم پرتوجہ دی گئی تووہ پورے دنیامیں پاکستان اورملاکنڈکانام روشن کردیں گے کیونکہ اج کل ساری دنیا کی ترقی کاانحصارصرف اورصرف تعلیم پرہے ۔انہوں نے سکول انتظامیہ پرزوردیاکہ وہ بھی بچوں کے روشن مستقبل کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan