بچوں کوانجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ

اتوار 13 مارچ 2016


چارسدہ(بیورو رپورٹ) ضلع بھر کے ساڑھے تین ماہ سے لیکر ایک سال تک کے عمر کے بچوں کوانجکشن کے ذریعے پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ۔ پولیو مہم کے علاوہ بچوں کو قریبی مراکز صحت میں پولیو مرض سے بچاؤ کے ٹیکے بھی مفت لگوائے جائینگے گے ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف الرحمان تھے جبکہ اس موقع پر ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر علی ،میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد علی،کام نیٹ کے ضلعی آفیسر سریراللہ خان ،عزت اللہ خان ڈبلیو ایچ او کے اہلکاروں اور ایم سی ناظم عدنان خان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ایک بچے کو پولیو مرض سے بچاؤ کا ٹیکہ لگا کر باقاعدہ طور پر مہم کا آغاز کیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء کو کام نیٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر سریر اللہ نے بریفنگ دی اور بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے پولیو کے حاتمہ کے اقدامات کے روشنی میں ضلع بھر کے تمام مراکز صحت میں ساڑھے تین ماہ سے لیکر ایک سال تک کے عمر کے بچوں کو دوسرے امراض سے بچاؤ کے ٹیکوں کے ساتھ پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگوائے جائینگے جبکہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو اورل پولیو ویکسین بھی پلائی جائیگی ۔ پولیو مرض سے بچاؤ کا ٹیکہ بچے کو پی سی وی 10اور پینٹا ویلنٹ ٹیکوں کے ساتھ لگایا جائے گا جس سے بچہ پولیو وائرس سے مکمل محفوظ ہو نگے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan