روٹ پر مٹ ،پاسنگ فیس اور ٹوکن ٹیکس میں غیر منصفانہ اضافہ کسی صورت منظور نہیں

اتوار 13 مارچ 2016


چارسدہ(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ اڈا اونرز فیڈریشن نے ظالمانہ ٹیکسیوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔ حکومت ٹیکسوں میں کمی کرکے گڈز ٹرانسپورٹ کو سہولیات فراہم کریں۔ روٹ پر مٹ ،پاسنگ فیس اور ٹوکن ٹیکس میں غیر منصفانہ اضافہ کسی صورت منظور نہیں ۔نور محمد تفصیلات کے مطابق آل سرحد گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ اڈا اونرز فیڈریشن کے صوبائی کابینہ کا اجلاس سرڈھیری چارسدہ میں صوبائی جنرل سیکرٹری رضاء اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ اور اڈا اونر کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تفصیلی غور و حوض ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیئرمین نور محمد،صدر لیاقت علی، صوبائی نائب صدر سید جمال، حاجی محمد رحمان اور دیگر عہداروں نے کہا کہ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ پر پاسنگ فیس ، روٹ پرمٹ اور ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا ہے جبکہ کوہاٹ روڈ پر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے کانٹا پر بھی نرخ بڑھا دئیے گئے ہیں جسکی وجہ سے ٹرانسپورٹرز دہر ے مشکلات کا شکار ہے ۔ بے جا ٹیکسسز کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنی تمام تر کمائی ٹیکسوں کی مد میں ادا کرتے ہیں اور وہ منافع کے بجائے نقصان میں جا رہے ہیں اگر یہی صورت حال رہی تو ٹرانسپورٹرز دیوالیہ ہو جائینگے۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرزکا معاشی قتل بند کیا جائے اور مذکورہ ٹیکسز میں فوری طور پر کمی کی جائے بصورت دیگر آل سرحد گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ اڈا اونرز فیڈریشن صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریگی ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan