ٹال میں حجرہ محفل موسیقی کا پروگرام منعقد

بدھ 16 مارچ 2016


کبل(بیورونیوز) محکمہ ثقافت انسرچ کے زیر اہتمام یونین کونسل ٹال میں حجرہ محفل موسیقی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے عمائدین ،عوام، سیاسی و سماجی افراد کے ساتھ دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور محفل مو سیقی سے لطف اندوز ہوئے علاقے کے عوام نے موسیقی پروگرام منعقدہ کرنے کو علاقے میں امن بحال کرنے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ ثقافت انسرچ کے زیر اہتمام یونین کونسل ٹال میں ملک احمد خان کے حجر ے میں محفل مو سیقی کا ایک پروگرام منعقدہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر ملک احمد خان اور دیگرعلاقے کے عمائدین اور لوگوں نے پختون ثقافت اور حجرے کے اداب پر تفصیلی طور پر روشنی ڈالیں اور اس قسم کے پروگرامات کو علاقے میں امن بحال کرنے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور پروگرام منعقدہ کرنے پر محکمہ ثقافت کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مزید اس طرح پروگرامات منعقد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا آخر میں انسرچ کے کوارڈینیٹر جاوید الحق نے علاقے کے تمام لوگوں کا تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح مزید پروگرامات کے بھی یقین دہانی کرائیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan