ڈیڈہ ور میں محکمہ کھیل و ثقافت (ان سرچ)کے زیر اہتمام حجرہ محفل کا انعقاد

جمرات 24 مارچ 2016


بریکوٹ (نمائندہ مانند)تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ڈیڈہ ور میں محکمہ کھیل و ثقافت (ان سرچ)کے زیر اہتمام حجرہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے بزرگوں،سیاسی سماجی حلقوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور اسے موجودہ دور میں بہت اہمیت کا حامل قرار دیا کیونکہ جدید سائنسی ایجادت او ر زیادہ مصروفیات کی وجہ سے حجرہ کی اہمیت اور افادیت ختم ہورہی ہے اس روایتی پروگرامات کی وجہ سے ایک بار پھر حجرے کی اہمیت پختون معاشرے میں دوبارہ متعارف ہوجائے گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ ڈیڈہ ور حجرہ سردار محمد میں محکمہ کھیل و ثقافت کے ان سرچ پروگرام کے تحت حجرہ محفل موسیقی منعقد ہوئی جس میں مقامی فنکاروں نے حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہر ہ کیا ۔اس موقع پر محکمہ کھیل و ثقافت ضلعی کوارڈینٹر جاوید الحق نے کہاکہ صوبائی حکومت روایتی ثقافت کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات اٹھارہی ہے جن میں حجرہ محفل موسیقی بھی شامل ہے ۔اس سے ہمارا مقصد ہے کہ پختون معاشرے میں حجرے کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں نئے نسل کو ترغیب دینا ہے اور اس طر ح کے پروگرام پورے ضلعے میں جاری رہیں گے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan