کنگ فشر پینٹ پاکستان کے مقبول ترین کمپنیوں میں شمار ہوگئی

اتوار 27 مارچ 2016


بٹ خیلہ (رپورٹ : محمد عثمان یوسفزے) کنگ فشر پینٹ سال 2016ء میں ڈیلر ان کی محنت کی وجہ سے پاکستان کے سب سے مقبول پینٹ کمپنی بن جائیگی ۔ ڈیلرز کمپنی کو مزید ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ان خیالات کا اظہار کنگ فشر پینٹ کے جی ایم حاجی محمد رفیق ایم ڈی ڈاکٹر عثمان رفیق ، سلمان رفیق اور فرہان رفیق ،پاپولرپینٹ جی ایم محمد زادہ اورعمرواحدنے گزشتہ روز پاپولر پینٹ ڈسٹری بیوٹر بٹ خیلہ کی جانب سے خیبر پختونخوا بھر کے ڈیلران کے اعزاز میں سرینا ہوٹل سوات میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور ٹارگٹ پورا کرنے والے ڈیلران کو قیمتی انعامات اور شیلڈ کے علاوہ موٹر سائیکل بھی دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ڈیلر ان کی دن رات محنت کی وجہ سے کنگ فیشر پینٹ روز بروز ترقی کررہی ہے جس کی وجہ سے کنگ فشر پینٹ پاکستان کے مقبول ترین کمپنیوں میں شمار ہوگئی اور سال 2016ء میں انشاء اللہ اس موقع پر حاجی عمر خالق ، حاجی فضل مالک ، عمر واحد، محمد رفیق ، ڈاکٹر عثمان رفیق، سلمان رفیق اور فرہان رفیق نے خیبر پختونخوا کے ڈیلران سرحد پینٹ بٹ خیلہ ، اجمل پینٹ چکدرہ ، کبل پینٹ کبل، اعجاز پینٹ واڑی، بونیر پینٹ تور ورسک، بلال پینٹ شیرگڑھ، سرحد پینٹ دیر ، محبوب پینٹ دیولئی ، کنگ فشر پینٹ چترال ، ناصر پینٹ کانجو، فضل پینٹ مینگورہ ، نوید پینٹ اوچ، لاہور پینٹ سواڑی، عمران پینٹ خادگزئی ، خورشید پینٹ خال، الریاض پینٹ درگئی ، اویس پینٹ زرخیلہ، افتخار پینٹ تھانہ، انصاف پینٹ طوطہ کان ، ارشد پینٹ بیلے بابا ، سدیس پینٹ تھانہ ، پاپولر پینٹ چترال ، عثمان پینٹ شین، حسن پینٹ تازہ گرام، عثمان پینٹ ڈھیرے، نثار پینٹ کوٹہ، رشید پینٹ کالاکوٹ، جاوید سٹیل سواڑی ، بختیار پینٹ الہ ڈھنڈوغیرہ میں انعامات تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈیلران نے کمپنی کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ کیلئے اس سے زیادہ کوشش کرکے کمپنی کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan