ڈائمنڈ پینٹ پاکستان کی نمبر1سیل کمپنی بن گئی ہےمیرشعیب

جمرات 07 اپریل 2016


بٹ خیلہ(محمدعثمان یوسفزئی سے) ڈائمنڈ پینٹ پاکستان کی نمبر1سیل کمپنی بن گئی ہے ڈیلران کمپنی کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے اپناکرداراداکریں ان خیالات کااظہارڈائمنڈپینٹ کے چیف ایگزیکٹومیرشعیب نے گزشتہ روز سرینہ ہوٹل سوات میں مالاکنڈڈویژن کے ڈسٹری بیوٹرپاپولرپینٹ کی افتتاحی تقریب سے سرینہ ہوٹل سوات میں مالاکنڈڈویژن کے ڈیلران کے اعزازمیں منعقد ہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ڈائمنڈپینٹ کے چیف ایگزیکٹومیرشعیب نے کہاہے کہ ڈائمنڈپینٹ کاقیام 1982میں عمل میں لایاگیا ہے ۔ڈائمنڈپینٹ نے ہمیشہ اپنے کسٹمرکوایک معیاری پینٹ دیاہے جس سے پورے پاکستان کے کسٹمرمستفیدہورہے ہیں ۔ڈائمنڈپینٹ کوالٹی اورسیل کے لحاظ سے پاکستان کے نمبر1سیل کمپنی بن گئی ہے اورانشاء اللہ بہت جلد ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بھی پاکستان کی نمبر1کمپنی بن جائیگی انہوں نے ڈیلران پرزوردیاکہ وہ رزق حلال کی کمائی کے حصول کیلئے دینی راستہ اپنائیں کیونکہ دین ودنیاکی کامیابی صرف اورصرف دین اسلام میں ہے۔تقریب سے ڈائمنڈپینٹ کے جنرل منیجراسدمنیرخیبرپختونخواکے منیجرعلی خان پاپولرپینٹ کے ڈسٹری بیوٹرعمرخالق ،عمرواحد اورمحمدزادہ نے کمپنی کے تمام پراڈاکٹ پرتفصیلی بات کی اورساتھ یہ بھی کہاکہ ڈیلران کوبروقت اورباحفاظت مال کی ترسیل کیلئے پاپولرپینٹ ڈسٹری بیوٹربھرپورکرداراداکریں گے اس موقع پرانہوں نے مالاکنڈڈویژن کے ڈیلران عدنان سرحد پنیٹ بٹ خیلہ ،البدرپینٹ واڑی ،عبدالرحمان ٹریڈربریکوٹ ،سیدزرین پینٹ منڈا،خورشیدپینٹ خال ،لطیف پینٹ چترال ،اسماعیل پینٹ پیربابا،نویدپینٹ اوچ اورایریامنیجروحیداللہ سمیت ڈویژن بھرکے ڈیلران کوقیمتی تحائف سے نوازہ گیا


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan