بٹ خیلہ میں پہلے جدید و معیاری شاپنگ کے مرکز گل سٹی سینٹر کے قیام

جمرات 07 اپریل 2016


ملاکنڈ ( نمائندہ مانند)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صو بائی نائب امیر حاجی گل زمان نے کہا ہے کہ بٹ خیلہ میں پہلے جدید و معیاری شاپنگ کے مرکز گل سٹی سینٹر کے قیام کااصل مقصد علاقے میں مثبت و تعمیر ی تجا رتی سر گر میوں کو فروغ دینا ہے تاکہ شہریوں کو اپنے ہی شہر میں ایک چھت کے نیچے روز مرہ ضروریات زند گی اور شادی بیاہ وغیرہ کی تمام اشیاء مل سکیں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ یہاں پر جدید میڈ یکل سینٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے جس میں غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جا ئے گا انھوں نے گل سٹی سینٹرکی افتتاحی تقریب میں شرکت کر نے پر جمعیت اہل حدیث کے صو بائی امیر مولانا فضل رحمن مد نی سابق ایم این اے حاجی محمد خان سابق ایم پی اے محمد شعیب خان تاجر راہنماؤں حاجی شاکر اللہ حمید خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹیکٹرصفدر محمود سمیت تمام سما جی و سیا سی حلقوں اور تاجر برادری کا شکر یہ ادا کیا ہے انھوں نے کہا کہ بٹ خیلہ میں گل سٹی سینٹرکی پر وقار افتتاحی تقریب میں معزز شہریوں اور تاجر برادری نے جس جوش و خروش سے شر کت کی اس سے نہ صرف ہماری بلکہ سینٹر کے دکانداروں کی بھی حو صلہ افزائی ہو ئی ہے جس پر ہم ان تمام حلقوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan