بریکوٹ بازار میں ڈینگی کے خلاف انتظامیہ کے زیر اہتما م واک

جمرات 28 اپریل 2016


بریکوٹ(نمائندہ مانند ) بریکوٹ بازار میں ڈینگی کے خلاف انتظامیہ کے زیر اہتما م واک کا اہتما م کیاگیا۔ شرکاء نے سب ڈویژن آفس سے بریکوٹ بازار سے ہوکر پیربابا چوک تک واک کیا ۔شرکاء نے ڈینگی کے خلاف اوراسکے خلاف احتیاطی تدابیر کے مختلف نعرے درج تھے ۔واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر کررہے تھے جبکہ اس موقع پر اے اے سی محمد فہیم خان ،تحصیل ناظم گوہر ایوب،نائب تحصیل ناظم عزت الرحمان ، بریکوٹ ہسپتال کے انچار ج ڈاکٹر سلمان مستعان،ناظم ویلیج کونسل نجیگرام فضل ودود باچہ و نائب ناظم واجد خان شلمانی ،ضلعی کونسلر حید ر علی ،بریکوٹ بازار صدر معراج الدین ،بازار چیرمین محمد شیر علی خان ،ڈینگی کنٹرول سیل کا نمائندہ معین الدین ،ناظم بریکوٹ غربی حماد خان کے علاوہ دیگر مختلف مکاتیب فکر کے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ ملک دل نواز خان وزیر نے کہاہے اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م سے تحصیل بریکوٹ میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جس پر بریکوٹ کے عوام ،مقامی انتطامیہ ،ٹی ایم اے بریکوٹ خصوصاً محکمہ صحت کے شکر گذار ہوں اور اب مجھے امید ہے کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں بلدیاتی نمائندہ گان اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔تحصیل بریکوٹ کے عوام سے اپیل کرتاہوں کہ امسال ڈینگی کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ اس موذی مرض سے بچاؤ کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر ہیں ۔ ڈینگی کے خلاف جہاد کرنا ہمارا مذہبی ،اخلاقی اور معاشرتی فریضہ ہے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan