دریائے سوات میں مچھلیوں کو انوکھا جان لیوا بیماری نے آن لیا

اتوار 08 مئی 2016


بٹ خیلہ(نمائندہ مانند) دریائے سوات میں مچھلیوں کو انوکھا جان لیوا بیماری نے آن لیا۔بہت زیادہ تعداد میں زخمی اور مردے حالت میں دیکھے جانے والے مچھلیوں سے دریائے سوات میں مچھلیوں کی نسل معدوم ہوجانے کاخطرہ بڑھ گیا۔محکمہ فشریز والے فوری طور پر مچھلی کی ضیاع کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے اور تحقیق کرے کہ آکر کس وجہ سے مچھلیاں مرتے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل درگئی سے تعلق رکھنے والے مچھی مارفضل مالک نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پچھلے دس پندرہ روز سے دریائے سوات میں علاقہ شموزو سے لے کر چکدرہ اور سیلئی پٹی تک میں مچھلیوں پر ایک انوکھا جاں لیوا بیماری لگ چکی ہے ، بہت زیادہ تعداد میں مچھلیاں جوکہ اکثر گرتے اور چکراتے ہوئے انتہائی زخمی حالت میں اور یا پھر مردہ حالت میں دیکھے جارہے ہیں۔ جس سے ایک طرف مچھلیوں کی نسل معدوم ہونے کاخطرہ بڑھ گیاہے تو دوسری طرف بحیثت انسان کوئی بھی نہیں چاہتا کہ اسی طرح مچھلی کو ضائع ہوتے دیکھتے رہے انہوں نے محکمہ فشریز کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ازا راہ ہمدردی فوری طور پر تحقیقی کرے، وجہ معلوم کرے کہ ایسا کیا ہوا کہ مچھلیوں پر یہ آفت آن گرااور اس کی سد باب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan