تخت بھائی ، محکمہ تحفظ ارضیات مردان کی پالیسی سے چودہ جرب زمین بنجر بن گئی

بدھ 16 مئی 2018


تخت بھائی(مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تحفظ ارضیات مردان کی انوکھی پالیسی سے چودہ جرب زمین بنجر بن گئی۔ انتظامیہ نے چودہ جرب باغ کے قریب خوڑ پر 30تا 40فٹ پشتہ ڈال کر کھڑی فصل تباہ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق معروف کاشتکار اور سماجی و سیاسی کا رکن احمد علی خان نے میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مقامی زمیندار سے گٹھ جوڑ کرکے محکمہ تحفظ ارضیات مردان نے دو جرب اراضی بچانے کے لیئے میری چودہ جرب اراضی واقع حمزہ کوٹ رستم مردان کے سامنے میری اجا زت کے بغیر 30تا 40فٹ پشتہ ڈال کر بنجر کر دیا۔ جبکہ اراضی پر کھڑی فصل تباہ ہو کر رہ گئی ۔ انہوں نے کہاکہ مو ن سون میں با رش کے سیلابی پانی براہ راست میرے باغ میں داخل ہوکر میرے لا کھوں روپے قیمتی درخت سمیت نقد آور فصلیں تباہ ہو جائیں گے ۔ انہوں نے محکمہ تحفظ ارضیات کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan