صحت کے لیے بے حد ضروری " کالی مرچ " کے اہم فوائد

منگل 14 Jun 2016


 

1۔ کالی مرچ میں سرطانی رسولیوں کے خلاف مزاحمت پائی جاتی ہے جب کہ اس کے علاوہ کالی مرچ جلدی اوربڑی آنت کے کینسر کا جسم میں پھیلاؤ روکنے میں معاون سمجھتی جاتی ہے۔

2۔ کالی مرچ انسانی معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے جس سے ہاضمے کا عمل بہترہوجاتا ہے اورغذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث کبھی بھی قبض کا شکارنہیں ہوں گے۔

3۔ کالی مرچ جراثیم کے خلاف خصوصیات کے سبب امتیازی اہمیت رکھتی ہے، یہ آنتوں کو متاثر کرنے والے امراض کے علاج میں مدد کرتی ہے۔

4۔ کھانے میں لذت کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ مرچ کھانے کی خواہش میں بھی اضافہ کرتی ہے جب کہ برصغیرہی کیا پوری دنیا میں کالی مرچ ذائقہ بڑھانے حتیٰ کہ غذاؤں میں اہم جزوکی حیثیت سے استعمال ہوتی ہے۔

5۔ کالی مرچ وزن کم کرنے میں بھی مددگارثابت ہوتی ہے، کالی مرچ کی اوپر والی تہہ ایسے اجزا سے بھرپور ہوتی ہے جو چکنائی سے بھرپورخلیوں میں کمی واقع کرنے کا سبب بنتی ہے اور بہتر طور پر چربی کو گھلانے کے لیے مسلسل توانائی فراہم ہوتی ہے۔

6۔ پسی ہوئی کالی مرچ کو رنگ صاف کرنے والی کریم میں ملا کر استعمال کرنے سے جلد کے مردہ خلیوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جس سے جلد صاف اور چمکدار بن جاتی ہے۔

7۔ نزلہ وزکام کی وجہ سے بند ناک کو کھولنے، ڈپریشن میں کمی، قوت قلب میں اضافہ اور اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافہ کے لئے بھی کالی مرچ کا استعمال مفید ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan