یوٹیلٹی اسٹورز پرسبسڈائزڈ اشیا کے نرخوں میں مزید کمی کااعلان

منگل 14 Jun 2016


 

ترجمان  یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے تمام اسٹورز پر عوام کی سہولت کے لیے وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کا کامیاب آغاز ہو چکا ہے جو چاند رات تک جاری رہے گا، اس پیکیج کے نتیجے میں 22اشیائے خوردونوش پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے جس میں چینی ، گھی آئل، آٹا، چاول، مشروبات، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

اس پیکیج میں عوام کو مزید سہولت دینے کے لیے کچھ اشیا کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے جس میں دال مونگ (دھلی) کی قیمت 148سے کم ہوکر 145روپے فی کلو، دال ماش (دھلی)  273سے کم ہوکر270روپے فی کلو، جام شیریں 1500ملی لیٹر بوتل 265سے کم ہو کر 260، جام شیریں 800ملی لیٹر بوتل 152 سے کم ہوکر148روپے، سپر باسمتی چاول اور سپر سیلہ چاول کی قیمت 72روپے فی کلو سے کم ہوکر 69 روپے ہو گئی ہے، رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور کسی قسم کی کوئی قلت نہیں، شفافیت اور نگرانی کے لیے ویجیلنس اور آڈٹ کی ٹیمیں مختلف زونز، ریجنز کے اسٹوروں کی چیکنگ کر رہی ہیں تاکہ رمضان پیکیج کے تمام تر فوائد عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan