اکشے کمار نے فلم کا معاوضہ 56 کروڑ روپے طلب کرلیا

منگل 28 Jun 2016


اکشے کمار کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے  جب کہ اکشے کی منفرد اداکاری کے باعث کئی فلموں نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا  تاہم اب اداکار نے نئی فلم کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہدایت کارہ دیویا کھوسلہ کمار نے اب تک 2 فلموں ’’یاریاں‘‘ اور ’’صنم رے‘‘ کی ہدایت کاری کی اوردونوں ہی فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس  کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد ہدایت کارہ نے فلم نگری کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کو اپنی نئی  فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے اداکار نے قبول کرتے ہوئے 56 کروڑ معاوضہ طلب کرلیا جس پر ہدایت کارہ نے آمادگی کا ظہار کیا ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan