برطانوی پاؤنڈ کی قدرمزید2 روپے گرکر146ہوگئی

منگل 28 Jun 2016


اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قدر2 روپے کی مزید نمایاں کمی کے ساتھ 146 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح یوروکرنسی کی قدر بھی مزید 70 پیسے کی کمی سے116.30 روپے کی سطح پر آگئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی پیرکو10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ڈالر کی قدرگھٹ کر 105.10 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح آسٹریلین ڈالر کی قدر میں مزید99 پیسے کی کمی ہوئی جس سے آسٹریلین ڈالر کی قدر گھٹ کر77.79 روپے ہوگئی۔کرنسی مارکیٹ کے باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی عوام کی ریفرنڈم کے ذریعے یورپین یونین سے علیحدگی کے فیصلے کے بعد مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ کی سمت مستقل غیرواضح ہوتی جارہی ہے تاہم یہ رحجان بہتر ہورہا ہے کہ غیرملکی کرنسیوں میں سرمایہ کاری کا عمل رک گیا ہے کیونکہ لوگ کرنسیوں کی قدرسے متعلق غیریقینی کیفیت سے دوچار ہو گئے ہیں اور انہوں نے محتاط طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں جاپانی ین کی قدر کوبتدریج تقویت ملتی جارہی ہے اورسرمایہ کارجاپانی ین کی قدرمیں اضافے کے رحجان کابغورجائزہ لے رہے ہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan