ہرتیک روشن استنبول ایئرپورٹ حملے میں بال بال بچ گئے

بدھ 29 Jun 2016



ممبئی ( مانندمانیٹرنگ ڈیسک) استنبول ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے ہونے والے خود کش حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 147 افراد زخمی ہوئے لیکن خوش قسمتی سے بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن دھماکے ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے وہاں سے نکل گئے  جس کی وجہ سے بال بال بچ گئے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بالی ووڈ سپر سٹار ہرتیک روشن کا کہنا تھا کہ خودکش حملے سے کچھ دیر قبل میں استنبول ایئر پورٹ پر موجود تھا جبکہ اس وقت میرے بچے بھی میرے ہمراہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی کونیکٹنگ فلائٹ مس کردی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ہی پھنس گیا جبکہ اگلی فلائٹ اگلے دن کی تھی لیکن حملے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی اکانومی کلاس کی ٹکٹ لے کر روانہ ہوگیا جس میں استنبول ایئر پورٹ کے انتہائی مہربان سٹاف نے میری مدد کی۔ہرتیک روشن کا کہنا تھا کہ معصوم لوگ مذہب کے نام پر مار گئے ہیں ، ہمیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہی ہوگا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار ہرتیک روشن ترکی میں اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے کپڑوں کے برانڈ ایچ آر ایکس کے فوٹو شوٹ کیلئے گئے تھے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan