شانگلہ میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی ایک خاتون جاں بحق

جمرات 14 Jul 2016


شانگلہ (نمائندہ مانند ) شانگلہ میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی ایک خاتون جاں بحق درجنوں مریض ہسپتال پہنچائے گئے قے دست کی وبائی مرض کیوجہ سے علاقہ کے عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت شانگلہ کی بے حسی پر شدید غم غصے کا اظہار کیاشانگلہ کے علاقہ مانئی سر گنداؤ لیلونئی کے علاقہ نتا میں قے دست کی بیماری کیوجہ سے سینکڑوں افراد بیمار درجنوں مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منقل کردیا گیا ہے جبکہ مانئی سر گنداؤ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون لعل پورہ زروجہ عثمانی خان ہیضہ کی مرض کیوجہ سے جاں بحق ہوچکی ہے علاقہ میں سینکڑوں افراد قے دست کی وبائی مرض کا شکار ہوچکے ہیں محکمہ صحت شانگلہ کو ویلیج کونسل گنداؤ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے لئے باقاعدہ تحریری طور پر درخواست بھی دی ہے لیکن محکمہ صحت شانگلہ نے ابھی تک علاقوں میں میڈیکل ٹیمں نہیں بھیجی جس پر اہلیان علاقہ نے شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلی حکام اور وزیر صحت سے علاقے میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan