بٹ خیلہ ،گرلز ہائی سکول نمبر دوکی بلڈنگ کے سنگین مسئلے پر سخت ظاہرتشویش، جر گہ سربراہ

بدھ 16 مئی 2018


بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)عوامی جر گہ کے سربراہ میاں عزیز الحق رحیم زادہ اور نوید نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دوکی بلڈنگ کے سنگین مسئلے پر سخت تشویش ظاہر کی ہے اور متعلقہ حکام سے اس کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ آٹھ سال سے مذکورہ سکول کی آٹھ سو طالبات کو مڈل سکول غریب آبادکے پانچ کمروں میں ٹھونسا ہوا ہے جبکہ سکول کی عمارت میں گرلز کالج کو دے دی گئی ہے معصوم طالبات سخت سردی اور گرمی میں برآمدے میں بھیڑ بکریوں کی طر ح بیٹھنے پر مجبور ہیں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے محکمہ تعلیم انتظامیہ اور عوامی نمائندوں نے کبھی بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی انتہائی تنگ و ناکا فی عمارت اور پانی ولیٹرین جیسی بنیادی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کی درجنوں بچیاں مجبورا سکول چھوڑ چکی ہیں جبکہ حالیہ زلزے کے دوران بھگڈر سے پانچ طالبات شدید زخمی ہو ئیں انھوں نے ڈی سی سلمان لود ھی اور ممبر ضلع کونسل امجد علی شاہ کی کوششوں اور دلچسپی کو سہراتے ہوئے کہاکہ سکول میں برآمدے کی تعمیرسولر سسٹم اور واٹر ٹینک کی تنصیب انہی کی مرہون منت ہے انھوں نے سکول عمارت کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan