فلاحی وسماجی تنظیم ایمراءویلفیئرآرگنائزیشن ملاکنڈمیں جاری یورپین یونین کےامدادی ترقیاتی پروگرام

اتوار 07 اگست 2016


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) فلاحی و سماجی تنظیم ایمرا ء ویلفیئر آرگنائزیشن نے ملاکنڈ میں جاری یورپین یونین کے امدادی تر قیا تی پروگرام CDLDکمیونٹی ڈرون لوکل ڈویلپمنٹ میں میرٹ کے بر عکس سیاستدانوں اور افسران کی من پسند سکیموں کیلئے فنڈز کے اجراء پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے اور یو نین کے کنٹری منیجرسمیت ذمہ دار حکام سے اس بے قاعدگی کا فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔آئی ڈبلیو او کے صدر تحصیل کونسلر محمد الیاس خان جنرل سیکر ٹری انجینئر توصیف احمداور دیگر عہدیداروں ڈاکٹر قیوم ذوالفقار قیصر خان ملک امیر محمد اور ماسٹر ربنوازنے مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے افسوس کا اظہار کیا کہ دہشتگردی سمیت قدرتی آفات سیلاب و زلزلے سے متاثرہ ضلع ملاکنڈکی ترقی و خو شحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری بیرونی امداد کا یہ اہم پروگرام بھی چند مخصوص افراد کی نذر ہو گیا ہے جبکہ ضلع کی مختلف یو نین کونسل میں اچھی شہرت کی حامل تنظیموں اور دیانتدار افرادکے پیش کردہ پراجیکٹس کومسترد کر کے ظلم و زیادتی کی گئی ہے اسلئے اس سلسلے میں عدالتی چارہ جو ئی اور احتجاج پر بھی غور کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوام کی خو شحالی کے اس غیرملکی امدادی پروگرام کو بھی ہمارے سیاستدانوں اور بیوروکریسی نے نہیں بخشا کیونکہ اکثرسکیموں کے انتخاب اور اس کیلئے فنڈز کی منظوری میں میرٹ و انصاف تقا ضو ں کو پورا نہیں کیا گیاجس کی وجہ سے خطیر فنڈزضائع ہورہے ہیں اور اس پروگرام کے اصل مقاصد یعنی علاقے کی اور شہریوں کی بہتری کا حصول ناممکن ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan