تحصیل ثمر باغ کا گنجان آباد ویلیج کونسل رحیم آباد صاف پانی کی سہولت سے محروم 

ہفتہ 05 نومبر 2016


جندول(نمائندہ مانند) تین ہزار نفوس سے زیادہ آبادی پر مشتمل تحصیل ثمر باغ کا گنجان آباد ویلیج کونسل رحیم آباد صاف پانی کی سہولت سے محروم ، علاقہ کیلئے تین سال قبل منظور شدہ اکلوتا ٹیوب ویل بھی متعلقہ ویلیج کونسل کی بجائے کئی کلومیٹر دور گاؤں علی شیر میں بنایا جا رہا ہے جس پر تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکا ر ہے، اس حوالہ سے میڈیاں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ویلیج کونسل رحیم آباد کے ناظم دوست رحمن کا کہنا تھا کہ گاؤں رحیم آباد سینکڑوں گھرانوں اورتین ہزار سے زیادہ نفوس پر مشتمل گنجان آباد علاقہ ہے ، یہاں پر چار سرکاری تعلیمی ادارے اور چار بڑے مساجد موجود ہے جبکہ کثیر آبادی والا علاقہ ہونے کی وجہ سے اس ویلیج کونسل سے پانچ ناظمین منتخب ہو چکے ہیں تاہم حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے اس جدید دور میں بھی یہاں کے لوگ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے ، ان کا کہنا تھا کہ تین سال قبل اس علاقہ کیلئے ٹیوب ویل کی منظوری دی گئی تھی تاہم محکمہ نے متعلقہ ویلیج کونسل کی بجائے ٹیوب ویل کئی کلومیٹر دور گاؤں علی شیر میں تعمیرکرانا شروع کر دیا اور تعمیراتی کام اور کنکشن کی فراہمی کا کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے تین سال بعد بھی ٹیوب ویل فعال نہیں کیا جا سکا، ان کا کہنا تھا کہ علاقہ مذکورہ میں پانی کی ضروریات بہت زیادہ اور چشمیں و دیگر وسائل موجود نہیں جس کی وجہ سے مالدار افارد ضرورت کا پانی گاڑیوں میں اور غریب مرد و خواتین سروں پر لاد کر دور دراز سے لیکر آنے پر مجبور ہیں ، ناظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انہیں اتنا بجٹ بھی نہیں ملتا جس سے علاقہ میں پانی کی قلت ختم کانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جائے البتہ کئی مربتہ اجلاس کے دوران قرار دادیں پاس کر کے اس کی کاپیاں حکام بالا کو بھجوائی تاہم کسی بھی چٹی کا جواب تک موصول نہ ہوا ، انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ پبلک ہیلتھ سے علاقہ میں پانی کی قلت کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

Back to Conversion Tool


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan