صوبائی والی بال ٹورنامنٹ پشاور کلب نے جیت لیا

پیر 14 نومبر 2016


بٹ خیلہ (بیورورپورٹ )درگئی کے مقام پر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے صوبائی والی بال ٹورنامنٹ پشاور کلب نے جیت لیا ۔ ڈے نائٹ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے والی بال ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا۔ فائنل مردان کلب اور پشاور کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور کلب نے مردان کلب کو چار پوائنٹ سے شکست دی اور صوبائی سطح پر منعقد ہونیوالے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر چےئر مین ڈیڈک کمیٹی اور ایم پی اے سید محمد علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ضلع کونسلران حاجی محمد طیب، حاجی اکرم خان ،محمد اسماعیل ،چئیر مین ویلج کونسل شمشیر علی خان ،سید مولا اور پی پی پی کے دیگر کارکنوں سمیت سینکڑوں شائقین نے فائنل میچ دیکھا ۔اس موقع پر ایم پی اے سید محمد علی شاہ، چئیر مین شمشیر علی خان اور ضلع کونسلر حاجی طیب نے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دئیے اورآرگنائزنگ کمیٹی کے کوششوں کو سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں کے لئے درگئی میں چالیس کنال اراضی پر مشتمل سٹیڈیم تعمیر کررہے ہیں جس پر ایک کروڑ بہتر لاکھ روپے خرچ آئیگی انہوں نے کھیل کے آافادیت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan