مردان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 مئی 2018


مردان (مانند نیوز ڈیسک)چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے بھاری جر ما نو ں اور پو لیس کے ناروا سلوک کے خلاف مردان پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہر ہ کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ با زی کی۔مظاہر ین سے اظہار ہمدردی کے لئے سابق وزیر تعلیم ،پیپلز پا رٹی کے رہنماء نوابزادہ خواجہ محمد خان ہو تی اور سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اللہ شاہد بھی مظا ہر ے میں شریک ہو ئے۔اس موقع پر پو لیس کی جا نب سے رکشہ ڈرائیو روں کو دئیے گئے جر مانہ رسیدوں کو اگ لگا کر جلا دیا گیا اور دھمکی دی اگر پو لیس نے غریب رکشہ ڈرائیور کے ساتھ اپنا رویہ درست نہیں کیا تو رمضان المبارک کے فوراََ بعد احتجا جی تحر یک چلا ئیں گے بعدازاں پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے خواجہ محمد خان ہو تی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل چہر ہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اپنے دور حکو مت میں انہو ں کر پشن اور بد عنوانیوں کے ریکارڈ قائم کر کیا ہے عمران خان اپنے جلسوں میں جھوٹ بول کر عوام کو مزید بے وقوف بنا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کے پانچ سالہ دور میں غر یب ا ور محنت کش طبقہ خو دکشی پر مجبور ہو گیا ہے عوام کو روز گا ر دینے کے بجا ئے ان سے روزگارچھینا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں 58 ارب روپے سے شروع کیا جا نے والا بی آرٹی منصو بہ ان کی کر پشن کی وجہ سے 80 ارب تک پہنچ گیا اور اپنی کر پشن چھپا نے کے لئے اداروں میں پنجا ب کے فسران کو تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالو ں میں نہ ڈاکٹر ہے اور نہ دوائی جبکہ گا ؤں میں ابتدائی طبی امدا د فراہم کر نے والے پر ائیویٹ پیرامیڈیکس کو بھی کا م سے روک دیا گیا ہے جو پسماندہ علاقوں کے عوام کے ساتھ زیا دتی ہے ۔انہوں نے دھمکی اگر پو لیس نے غریب چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کو تنگ کر نے سے باز نہیں آئے تو رمضان المبارک کے بعد بھر پور احتجا جی تحر یک شروع کی جا ئے گی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan