امیر مقام آج بٹ خیلہ میںKV132گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )وزیر اعظیم کے مشیر انجینئر امیر مقام آج بٹ خیلہ میںKV132گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے گذشتہ کئی سال سے التواء کے شکار اس اہم منصوبے پر 40کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئے گی جبکہ یہ منصوبہ ایک سال کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا36کینال پر مشتمل پیران خار دروڈ کے سنگم واقع اس اراضی پر گرڈ کی مشنری کی تنصیب کے علاوہ سٹاف کالونی بھی تعمیر کی جائے گی جبکہ اسی سائٹ پر سڑک کنارے ایکسئین اور ایس ڈی اواور واپڈا ریونیو کے دفاتر بھی بنائے جائیں گے انجینئر امیر مقام اس موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں متوقع ہے کہ بٹ خیلہ گرڈ کی تعمیر سے پوری تحصیل میں لووولٹیج ٹریپنگ سمیت غیر ضروری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan