ڈویژنل انٹرڈسٹرکٹ ہائی سکولز سپورٹس فیسٹول اختتام پزیر

بدھ 30 نومبر 2016


بریکوٹ(نمائندہ مانند)ڈویژنل انٹرڈسٹرکٹ ہائی سکولز سپورٹس فیسٹول اختتام پزیر ہوگیا۔ رواں ماہ کے 26تاریخ سے شروع ہونے والے تمام مقابلے سوات میں ہوئے اور ڈویژن بھر کے تمام اضلاع نے شرکت کی ۔جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے سپورٹس فیسٹول کامیابی سے اختتام پزیر ہوا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع سوات نے ولی بال ،ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن میں کامیابی حاصل کی ۔ضلع لوئردیر نے کرکٹ اور رسہ کشی میں کامیابی حاصل کی اور اسی طرح ضلع بونیر نے فٹ بال اور ہاکی میں کامیابی حاصل کی ۔اب صوبے کے مقابلوں کے لئے ضلع سوات،بونیر ،لوئر دیراور ملاکنڈ کے فاتح اور زنر ٹیمیں حصہ لیں گی ۔صوبائی سطح پر کھیلے جانے والے مقابلے ابیٹ آباد میں ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ اتھیلکٹس کے مقابلہ سوات کے علاقہ کبل میں 2دسمبر سے شروع ہوں گے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan