باجوڑ،پریس کلب کے لیے 50 ہزار روپے کے گرانٹ کا اعلان

جمرات 11 جنوری 2018



باجوڑایجنسی(نمائندہ خصوصی) باجوڑ ، ایم این اے شہاب الدین خان کا دورہ ، پریس کلب کے لیے 50 ہزار روپے کے گرانٹ کا اعلان
باجوڑ ایجنسی حلقہ این اے 43سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے گذشتہ روز باجوڑ پریس کلب کا دورہ کیا ، اس موقع پر باجوڑ کے صحافی برادری کے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد میں باجوڑ صحافی برادری کے جانب سے بھرپور معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ شہاب الدین خان نے باجوڑ پریس کلب اور صحافیوں کے فلاح بہبود کے لیے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے پریس کلب کے لیے 50 ہزار روپے کے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر باجوڑ پریس کلب کے صدر اور سنیئر صحافی حسبان اللہ خان ان کے ہمراہ تھے ۔ شہاب الدین خان نے اپنے فنڈ سے پریس کلب کے رونگ روغن کی بھی منظوری دی ۔ صحافی برادری نے ایم این اے کے ان اقدامات کو سراہا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan