ہنگو ، رمضان میں لوڈ شیڈنگ اور کنکش کاٹنہ برداشت نہیں کیا جائیگا ،پیر حیدر علی

بدھ 16 مئی 2018


ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کنکش کاٹنے کی کاروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا،سحری اور افطاری میں گیس پریشر کو یقینی بنایا جائے اور ریکوری کا سہارا لیکر صارفین کو تنگ کرنے سے گریز کیا جائے،رمضان کے تقدس اور حرمت کے احترام میں پیسکو اپنی کاروائیاں موخر کرے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزئی رہنما ء اور امیدوار قومی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ھنگو سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام اداروں کو اپنے وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔بالخصوص ظالمانہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے کم پریشر جیسے مسائل کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔پیر حیدر علی شاہ نے واضح کیا کہ رمضان میں ریکوری،کنڈہ کلچر یا ڈیفالٹرز کے القابات کا سہارا لیکر علاقوں اور دیہاتوں کی بجلی منقطع کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔پیسکو حکام رمضان المبارک میں ایسی کاروائیوں سے باز رہیں جن کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔پیر حیدر علی شاہ نے کنکشن کاٹنے کے عمل اور ریکوری مہم کو عید تک موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ اگر ایسا کوئی مسئلہ پیدا ہوا اور کسی صارف کے ساتھ کوئی زیادتی کی گئی یا بقایاجات مہم کا سہارا لیکر کسی علاقے کی بجلی منقطع کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار ایکسین پیسکو اور ضلعی انتظامیہ ہو گی۔عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ نے کہا کہ عید کے بعد بلدیاتی نمائیندے اور علاقہ مشران ریکوری مہم کا طریقہ کار وضح کرنے میں پیسکو حکام کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔اس لیے ہم پیسکو حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ گیارہ ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن کو رمضان کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے عید تک موخر رکھا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ مسلما ن یکسوئی کے ساتھ اپنے اللہ کی عبادت و ریاضت میں مشغول رہ سکیں اور بھر پور عبادات کا احہتمام کر سکیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Developed by : Murad Khan