باد صبا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ہاتھیان کلب نے جیت لیا

منگل 10 جنوری 2017


سخاکوٹ (نمائندہ خصوصی) پہلا باد صبا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ہاتھیان کلب نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔فلاحی تنظیم باد صبا کے زیر انتظام لطیفے گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں ہاتھیان کلب کے عرفان خان اور رومیل خان نے صادقین کلب کے اقبال خان اور سہیل خان کو سٹریٹ گیم میں ہرا یا ۔ اس موقع پرسابق ضلعی ناظم اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء حاجی فدا محمد مہمان خصوصی تھے ۔ فائنل کے موقع پر ممبر ضلع کونسل فرید اﷲ خان ، تحصیل دار درگئی جہانزیب خان ،سینئر صحافی ظاہر شاہ خان ، ولایت خان باچہ ، سابق ناظم ابراہیم خان ، ماسٹرنثار خان اورماسٹر شیر علی بھی موجود تھیں جبکہ سٹیج کے فرائض انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے حارث خان نے انجام دئیے ۔مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے نقدانعامات کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر فلاحی تنظیم باد صبا کے صدر اکبر علی خان ، جنرل سیکرٹری طارق خان اور سیکرٹری فنانس باسط خان نے مہمانوں کو خصوصی شیلڈز دئیے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan