پنجم اسسمنٹ امتحان ریگولیٹری اتھارٹی اور نصاب تعلیم میں تبدیلی کو مسترد

بدھ 18 جنوری 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبر پختونخوا ( پین) کے صو بائی سینئر نائب صدر ملاکنڈ کے ضلعی صدر امجد علی شاہ نے پنجم اسسمنٹ امتحان ریگولیٹری اتھارٹی اور نصاب تعلیم میں تبدیلی کو مسترد کر تے ہو ئے دھمکی دی ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف انتقامی ظالمانہ کاروائیوں بند نہ کیں تو صوبے کے ہزاروں پرائیویٹ سکول اپنے طلبا وطالبات والدین اور ٹیچنگ سٹاف کے ہمراہ احتجاجا سڑکوں پر نکل آئیں گے اخباری نمائندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے انھوں نے پین کے صو بائی صدر سلیم خان کے سکول کی رجسٹریشن کی منسوخی کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ ان اوچھے ہتکھنڈوں سے ہمیں بلیک میل نہیں کیا جا سکتاانھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر ملکی این جی اوز کی ایماء پر نجی اداروں پر اپنے من پسند فیصلے اور پالیسیاں مسلط کر نا چاہتی ہے جس کیلئے ہم کسی بھی طور تیار نہیں انھوں نے کہا کہ صو بے کے ہزاروں نجی سکولز تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے تاہم حکومت کا ہمارے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک باعث افسوس ہے انھوں نے کہا کہ پنجم بورڈ امتحان ریگولیٹری اتھارٹی اور نصاب تعلیم میں غیر ضروری ترامیم صوبے کا پرامن تعلیم ماحول تباہ کرنے کی ایک گہری سازش ہے اسلئے حکومت اور محکمہ تعلیم ہوش کے ناخن لیں اور یہ اقدامات فوری طور پر واپس لیں۔

Back to Conversion Tool


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan