ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

ہفتہ 21 جنوری 2017


ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس نے چارج سنبھالتے ہی نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی لیبارٹری بند عوام باہر پرائیویٹ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہسپتال کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا عوام کیلئے تمام طبی سہولیات ناپید لیبارٹری کا عملہ باہر شدید سردی میں دھوپ کے مزے لینے لگے تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس کے اختیار میں دینے کے بعد ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا چارج سنبھالتے ہی نوشہرہ ہسپتال میں تمام طبی سہولیات ختم ہوگئے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لیبارٹری بند ہوگئی کیونکہ لیبارٹری میں ایچ سی وی سٹریپس اور ٹیوب ختم ہوگئے جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریض باہر کی پرائیویٹ اور غیرقانونی لیبارٹریوں میں مہنگے داموں ٹیسٹس کرانے پر مجبور ہوگئے ہسپتال کے سامنے قائم غیرقانونی لیبارٹریاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ نوشہرہ ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ ہسپتال کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے اختیارات سے آزاد کرایا جائے تاکہ ڈی ایچ کیو حکومتی سطح پر خود مختار ہوکر کام کرسکیں۔

Back to Conversion Tool


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan