ایگل سٹار گٹ کوٹو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اتوار 26 فروری 2017


 

بٹ خیلہ ( نمائندہ مانند)ملاکنڈ اور سوات کے سنگم پر دریائے سوات کے کنارے کھیلا جانے والا ایگل سٹار گٹ کوٹو کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا ایک ماہ جاری رہنے والے کر کٹ کے ان مقابلوں میں ملاکنڈ اور سوات کی کل اٹھارہ ٹیموں نے حصہ لیافائنل ایگل سٹار اور چونگی الیون کے درمیان ہوا جو کہ شاندار مقابلے کے بعد ایگل سٹا گٹ کو ٹو نے جیت لیا آرگنائزر اعزاز احمد محمد فیصل اور قیصرنے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ویلج کونسل گٹ کوٹو میں کھیل کیلئے گراؤنڈ نہ ہو نے کی وجہ سے علاقے کے نوجوان جن میں ڈاکٹر اور انجینئر وغیرہ بھی شامل ہیں دریائے سوات کے کنارے پتھر یلی زمین پر کھیلنے پر مجبور ہیں انھوں نے ضلع ناظم احمد علی شاہ سمیت مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر سے اپیل کہ وہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے کھیل کی سہو لتیں فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کریں ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan