یتیموں اور غریب طلباء و طالبات میں مفت سکول یونیفارم تقسیم

پیر 10 اپریل 2017


سخاکوٹ(نمائندہ خصوصی) سخاکوٹ کے 120سے زائد یتیموں اور غریب طلباء و طالبات میں مفت سکول یونیفارم تقسیم کئے گئے ۔ اس سلسلے میں فلاحی تنظیم سہارا کے زیر اہتمام ایک پُر وقار تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 پُر انہ سخاکوٹ میں منعقد کی گئی جس میں منتخب نمائندوں ،علاقائی معززین ،صحافیوں اور والدین نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر فلاحی تنظیم سہارا کے صدر طاہر خان ، جنرل سیکرٹری نثار باچہ ،چےئرمین ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی ، جاسم علی ایڈوکیٹ ، ممبر تحصیل کونسل سبز علی خان اور کونسلر سجاد خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پرویلج کونسل چےئرمین فضل رحیم خان ،وائس چےئرمین اختر خان ، سینئر صحافی ولایت خان باچہ ، مولانا عابد اﷲ عابد اور عنایت اﷲ بھی موجود تھیں جنہوں نے غریب و یتیم طلباء و طالبات میں مفت سکول یونیفارم تقسیم کئے ۔تنظیم کے صدر طاہر خان ، جنرل سیکرٹری نثار باچہ ممتاز شخصیت سجاد خان اور دیگر مقررین نے تعلیم اور یتیموں و غرباء کیساتھ ہمدردی اور امداد کے اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر مقررین اور شرکاء نے فلاحی تنظیم سہارا کے کاوشوں اور خدمات کو سراہا اور انہیں ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan