پولیٹیکل سائنس کے بورڈآف سٹڈی کا پہلا اجلاس

پیر 10 اپریل 2017


ملاکنڈیونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے بورڈآف سٹڈی کا پہلا اجلاس
کورس کو جدید تقاضوں کے مطابق اور عام فہم بنایاگیا ۔پروفیسرعثمان خان
چکدرہ (سٹاف رپورٹر) ملاکنڈیونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے بورڈآف سٹڈی کا پہلا اجلاس زیرصدارت چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر محمد عثمان خان منعقد ہوا۔ جس میں بی ایس آنرز اورایم اے کیلئے تفصیلی غوروخواص اور ضروری ترامیم کے بعد نئے کورسز کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر عثمان خان نے کہا کہ تعلیم ہرکسی کا بنیادی حق بھی ہیں اور ضرورت بھی ، شعبہ سیاسیات کے تمام کورس کو جدید تقاضوں کے مطابق اور عام فہم بنایاگیا ہے۔تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلباء کو مستقبل میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ اجلاس میں چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس ملاکنڈیونیورسٹی ڈاکٹر عثمان خان ،پروفیسرداؤد خان اورڈاکٹرایوب جان پشارو یونیورسٹی،اسسٹنٹ پروفیسرفضل ربی ڈگری کالج گل آباد،لیکچرر خالدخان پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ اورلیکچرر ناصر خان ڈگری کالج بٹ خیلہ شرکت تھے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan