آل ایجوکیشن کوارڈینیشن حکومت کے خلاف سراپا احتجاج،

ہفتہ 15 اپریل 2017


مردان(نامہ نگار)آل ایجوکیشن کوارڈینیشن کونسل تحصیل کاٹلنگ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج، جلسہ منعقد کرنے کے لئے تحصیل کاٹلنگ کے تمام سکولز بند، مطالبات تسلیم کئے جانے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم، تفصیلات کے مطابق تحصیل کاٹلنگ کے اساتذہ نے طلباء کو صبح سے چھٹی دے کر سکول بند کرائیں اور مردان جلسے میں شرکت سے پہلے گورنمنٹ ہائی سکول کاٹلنگ احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کوارڈینیشن کونسل کاٹلنگ کے صدر ثناء اللہ اور ملگری استاذان تحصیل کاٹلنگ کے صدر محمد رشید قیادت کر رہے تھے ۔ اساتذہ نے پلے کارڈ اٹھار کھے تھے۔ جن پر احتجاجی تحریک کے حوالے سے کلمات درج تھے۔ اس موقع پر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ ہم آر یا پار کے مقام پر کھڑے ہیں۔ اساتذہ کشتیاں جلاکر نکلے ہیں۔ اور فتح یاب ہوئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ تبدیلی کے علمبرداروں محکمہ ایجوکیشن اور اساتذہ ہدف بنایا ہوا ہے۔ ان کے جائز حقو ق تلف کئے جارہے ہیں۔ جو کسی بھی لحاظ سے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے سامنے دھرناحکومت کے اوسان خطاب کردے گی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan