گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے امتحانات کا آغاز

بدھ 19 اپریل 2017


بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں میں انٹرمیڈیٹ کے پہلے اسلامیات پرچے میں پُرامن ماحول میں طلباء پرچہ حل کرنے میں مصروف تھے ۔کالج ہذا کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کسی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی سنٹروں کے حدود میں نہیں دیکھا گیا اور کسی کو یہ معلوم بھی نہ ہو سکا کہ یہاں امتحانی سنٹر بھی ہے۔کالج ہذا کے پرنسپل پروفیسر شاہ ریاض خان نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ امتحانی سنٹروں کا دَورہ کیا ۔ امتحانی سنٹر میں موبائلز اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی عائد تھی۔
بنوں: گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2بنوں کے پرنسپل پروفیسر شاہ ریاض خان اور میڈیا ٹیم نے 10:15بجے امتحانی سنٹروں کا دَورہ کیا ۔ امتحانی سنٹروں کے ارد گرد کسی قسم کے غیر متعلقہ اشخاص نہیں پائے گئے ۔ امتحانی سنٹروں میں موبائلز اور نقل کے مواد پر مکمل پابندی تھی ۔ امتحانی سنٹرAہال کے سپرنٹنڈنٹ ضیاء اللہ خان اور امتحانی سنٹر Bکے سپرنٹنڈنٹ انور اللہ خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بنوں تعلیمی بورڈ اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں امتحانی سنٹروں میں نقل کے مواد پر اور موبائل پر مکمل پابندی عائد ہے کسی کو بھی امتحانی سنٹرز میں نقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پرنسپل پروفیسر شاہ ریاض خان نے میڈیا کے ٹیم کو بتایا کہ ہم نے کالج کے اندر اور باہر غیر متعلقہ اشخاص کے داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کی ہے اور کسی کو بھی کالج ہذا کے حدود میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ کالج میں پولیس ہائی الارٹ تھی اور کالج ہذا کے سیکورٹی بھی انتہائی سخت تھی۔ بنوں کے عوامی حلقوں نے بنوں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین جہانداد خان مروت ، کنٹرولر امتحانات حیدر زمان وزیر، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات رفیع اللہ خان کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کی ہے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan