خیبر پختونخواکی جانب سے صوبے میں علاقائی کھیلوں وثقافت کے

اتوار 30 اپریل 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ ) کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکی جانب سے صوبے میں علاقائی کھیلوں وثقافت کے احیا و ترویج کیلئے جاری رچ پراجیکٹ کے تحت چلڈرن رائٹس ڈیفنس کے زیر اہتمام میزارہ بٹ خیلہ میں کبڈی کے شاندار مقابلے ہو ئے بٹ خیلہ و تھانہ کی ٹیموں میں ہونے والے اس مقابلے میں بٹ خیلہ کی ٹیم نے کامیا بی حاصل کی علاقے کے نوجوان اور بچے کثیر تعداد میں اس روایتی کھیل سے خوب محظوظ ہو ئے تقریب تقسیم انعامات کے مہمانا ن خصو صی ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ علی رضا شاہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری اعجاز خان اور سی آر ڈی کی چیئرپرسن مسرت سیدنے اس موقع پر اپنے خطاب میں علاقائی ثقافت وتہذیب کے احیا کی ضرورت پر زور دیا اور اسے پر امن اور خوشحال معاشرے کیلئے اہم قرار دیامعزز مہمانوں نے کبڈی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جن میں موسیٰ خان عاشق ظفر خان نعمان گل بدین عادل عمران وسیم اور آدم خان شامل ہیں جبکہ ماجد نے مین آف دی میچ کی ٹرافی حا صل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان کاشف اور موسی ٰ خان سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اسماعیل عبد اللہ اور عیسیٰ خان کو ٹرافیاں اور شیلڈز دیں گئیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan