کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے صو بے میں علاقائی ثقافت روایتی کھیلوں

اتوار 30 اپریل 2017


بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ )کلچر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے صو بے میں علاقائی ثقافت روایتی کھیلوں موسیقی اور لوک رقص کے احیاء اور ترویج کیلئے جاری رچ پراجیکٹ کے تحت سی آر ڈی کے زیر اہتمام ضلع ملاکنڈ تاریخی گاؤ ں تھانہ میں علاقائی رقص اتنڑکی شاندار حجرہ محفل کا اہتمام کیا گیا تحریک انصاف کے راہنما عبدالغفور خان با با خیل کے حجرے میں مو سی خان اور ان کی ٹیم نے پشتو کے روایتی و تاریخی لوک رقص اتنڑکا شاندار مظاہرہ کیا گیا فنکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت اتنڑ ڈانس پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی رقص کی اس حجرہ محفل میں عوام اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پی ٹی آئی کے ممبر ضلع کونسل فضل منان بازداعبدالغفور خان نذیر خان اقبال جان اور سی آرڈی کی چیئر پرسن مسرت سید نے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم میں کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan