ضلعی ملاکنڈ کے میں کھیلا جانے والا پہلاجشن بہاراں کرکٹ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

اتوار 07 مئی 2017


بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ضلعی حکومت ملاکنڈ کے زیر اہتمام یو نین کونسل ڈھیری جولگرام میں کھیلا جانے والا پہلاجشن بہاراں کرکٹ سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے ان شاندار کرکٹ مقابلوں میں علاقے کی کل بارہ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل گذشتہ روز ایل سی سی ڈھیری اور الیون فرینڈز جولگرام کے درمیان کھیلاگیا جوکہ ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعدڈھیری کی ٹیم نے جیت لیاتقریب کے مہمان خصو صی پی ٹی آئی کے رہنما ممبر ضلع کونسل اصغر ایوب نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور نوجوانوں کو مثبت و تعمیری سہولتوں کی فراہمی میں ڈسٹرکٹ ناظم سید احمد علی شاہ اور ضلعی حکومت اپنا انتہائی اہم کردارادا کر رہے ہیں جو کہ معاشر تی برائیوں اور منشیات کی روک تھام کیلئے بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کو اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کر نا چاہئے تاکہ نئی نسل کی صلاحیتیں ملک قوم کی ترقی و خو شحالی کیلئے استعمال کی جا سکیں مہمان خصو صی نے فاتح ٹیم کے کپتان کو سات ہزار روپے نقد اور ٹرافی جبکہ رنراپ ٹیم کو پانچ ہزار روپے اور ٹرافی انعام میں دی ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan