ڈگری لیول اور انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ٹورنامنٹ کے اختتام

اتوار 21 مئی 2017


چکدرہ(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے زیر انتظام ڈگری لیول اور انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ٹورنامنٹ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں میں تقسیم انعامات کی تقریب۔ جیتنے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رحمان شاہین سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ کے پرنسپل پروفیسر عبدالطیف، گورنمنٹ ڈگری کالج ثمرباغ کے پرنسپل پروفیسر فضل معبود، ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف ملاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز تھے۔ تقریب میں یونیورسٹی اور مختلف کالجوں کے طلبا و طالبات سمیت یونیورسٹی فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ ڈگری لیول سپورٹس ٹورنامنٹ کے مرد مقابلوں میں یونیورسٹی آف ملاکنڈ نے پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد نے دوسری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمر گرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح خواتین مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تھانہ نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈھیری جولاگرام نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج درگئی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں سوشل ورک نے کرکٹ میں پہلی، اکنامکس نے فٹبال میں پہلی اور شعبہ پولیٹیکل سائنس کے خواتین نے بیڈمنٹن میں پہلی جبکہ سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ٹیبل ٹینس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقسیم انعامات کے تقریبی اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹرمحمد رحمان شاہین نے طلبا پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی نشونما کے لیے سپورٹس کے سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں جبکہ جوانوں کو غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے گریز کرتے ہوئے کھیل کے میدان آباد کریں کیونکہ کھیلوں کے بدولت صحت مندمعاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والے ٹیموں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ سپورٹس مقابلوں میں جیتنا اعزاز کی بات ہے لیکن ان میں شرکت بھی اسطرح اعزاز سے کم نہیں۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan