ملاکنڈ یونیورسٹی کیلئے 973 ملین روپے متوازن بجٹ کی منظوری

منگل 30 مئی 2017



چکدرہ(نمائندہ مانند) ملاکنڈ یونیورسٹی سال 2016-17کے لئے 973 ملین روپے متوازن بجٹ کی منظوری، بجٹ کی منظوری یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اہم اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان نے کی، اجلاس میں خیبر پختونخوا فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ جاوید خان، ہائر ایجوکیشن کے نمائندہ شیر احمد، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اسد جان، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سید محمد جمال، کنٹرولر امتحانات محمد شاہد خان، ڈائریکٹر اورک (ORIC) پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد، پرنسپل ڈگری کالج تھانہ پروفیسر عبدالطیف خان اور ڈائریکٹر فنانس اسرار اللہ نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں دوران ملازمت یونیورسٹی ملازم کی فوتگی کی صورت میں حکومت کی طرف سے منظور شدہ فنانشل پیکج کی منظوری، نئی آسامیوں پر بھرتی اور یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں کیلئے خطیر رقم کی منظوری جیسے اہم فیصلے کئے گئے۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کی بہتری ، فلاح اور یونیورسٹی کی ترقی کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan