جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کے مقابلے اختتام پذیر

ہفتہ 10 Jun 2017


سخاکوٹ(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل ہیروشاہ میں جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کے مقابلے اختتام پذیرہو گئے ۔ کرکٹ فائنل میچ میں پلوناؤ الیون نے زورمنڈی الیون کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ فائنل کے موقع پر ممبر ضلع کونسل تحسین اﷲ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پریاسر خان ایڈوکیٹ ، آرشد خان ایڈوکیٹ، حاجی فضل کریم ، حاجی احسان اﷲ ، رضوان اﷲ نیازی ، احمد رشید صوبیدار ، لیاقت شاہ ،الیاس باچہ، اعتزاز احمد اور فرہاد خان بھی موجود تھیں ۔فائنل میچ میں پلوناؤ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 91رنزبنائے ۔ اکبر حسین نے 53رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔ جواب میں زرو منڈی کی پوری ٹیم 73رنز پر آوٹ ہو گئی ۔ اکبر حسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔ مہمان خصوصی ممبرضلع کونسل تحسین اﷲ خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ممبر ضلع کونسل تحسین اﷲ خان نے کہا کہ جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول کے مقابلے پورے ضلع میں جاری ہیں اور یونین کونسل کے سطع پر ٹورنامنٹ جیتنے والا ٹیم تحصیل اور بعد میں ضلع کے سطع پر مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی تعلیم کیساتھ ساتھ کھیل کود اور مثبت سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں تو وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہ ضلع سطع پر سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے سے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے اور وہ آگے جا کر ملک و قوم اور علاقے کا نام روشن کرینگے ۔ 
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan