پاک فوج مالا کنڈمیں امن ساتھ فلا حی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم

بدھ 09 اگست 2017


پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن میں امن و امان کے ساتھ ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے۔انہی فلا حی سر گرمیوں کے ضمن میں ضلع سوات کے دور افتا دہ علا قے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول شین ،خوازہ خیلہ میں پاک فوج کی70"میڈیکل بٹالین کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔.تفصیلا ت کے مطابق جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل علی عامر اعوان کی ہدایت پر پاک فوج کی70"میڈیکل بٹالین" کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا دس ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔ جن میں چار کا تعلق پاک آرمی او رچھ کا سول سے تھا۔ جن میں سے میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، سول میڈیکل آفیسرز ,گائنی کا لوجسٹ ڈاکٹرزنے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران1553مردوں ،عورتوں اوربچو ں نے معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نوسے دوپہر پانچ بجے تک معائنہ اورمفت ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔اہلیان علاقہ کے علاوہ ارد گرد کے تمام دیہا ت کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حا صل کیا۔تحصیل ناظم شین اورناظم یونین کونسل شین کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی فری میڈیکل کیمپ میں شرکت کی۔70"میڈیکل بٹالین" کے کیپٹن فرحان نے ایکٹنگ کمانڈنگ آفیسر میجر کاشف جاوید کوفری میڈیکل کیمپ کا دورہ کروایا اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ علاوہ بریں سول ڈاکٹروں اور معززین علاقہ سے ملاقات بھی کی۔ اہلیان علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سر گرمیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہا ئی مفید قرار دیا۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan