درگئی میں منشیات فروشی اورجرائم میں اضافے کے خلاف تحصیل کونسل درگئی کااحتجاج

بدھ 09 اگست 2017


سخاکوٹ(نمائندہ خصوصی) تحصیل درگئی میں آئس نشہ ،ہیروئن سمیت دیگر منشیات فروشی اورجرائم میں اضافے کے خلاف تحصیل کونسل درگئی کااحتجاج ،اسسٹنٹ کمشنر درگئی اصل مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ٹی ایم اے درگئی کے دفتر معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں اس لئے اے سی درگئی سردار بہادر خان کا فی الفور تبادلہ کیا جائے ۔ سخاکوٹ ، درگئی ، گھڑی عثمانی خیل اور ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی اورجواء بازی میں بڑھتے ہوئے اضافے کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ۔بازاروں میں قصائیوں اور دیگر تاجروں کیساتھ عزت آمیز روئیے اور غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دینگے ۔ اس سلسلے میں تحصیل کونسل درگئی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت کنوینیر حاجی اعظم خان منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، ٹی ایم او فخر الاسلام ، سیکرٹری طاہر گل ، ٹی او آرحاجی نوشا علی خان سمیت ممبران نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر نائب ناظم یونین کونسل گھڑی عثمانی خیل حمید نواز خٹک نے متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ گھڑی عثمانی خیل سمیت سخاکوٹ ، درگئی اور دیگر علاقوں میں آئس نشہ ، ہیروئن ، شراب اور چر س کے فروخت میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی منشیات کے روک تھام اور جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کاروائی میں ناکام ہو گئے ہے اس لئے صوبائی حکومت ان کا فی الفور تبادلہ کریں بصور ت دیگر احتجاج کا راستہ آپنائینگے ۔پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عامر سہیل خان ، حاجی افتخار خان ، اے این پی کے محمد ارشاد خان مہمند پی پی پی کے احسان اﷲ ، پیر قدیم خان ، راشد حسن ، جماعت اسلامی کے قاضی رشید احمد ، تحصیل کونسل درگئی نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی اور مسائل پر تفصیلی بحث کی ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ممبران کیساتھ عزت سے پیش آنا چاہئے کیونکہ ہم عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ اسسٹنٹ کمشنر جرائم پیشہ آفراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کیساتھ ساز باز کر رہے ہیں جبکہ اسٹیل ملز والوں کے ساتھ ملا ہوا ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں ۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ مذکورہ اے سی سخاکوٹ اور درگئی میں دکانداروں ، قصائیوں اور فروٹ فروشوں کو بغیر کسی وجہ کے بھاری جرمانہ کرتے ہیں جس سے رزق حلال کمانے والے تاجرمایوسی اور بے چینی کے شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف دکانداروں کی پکڑ دھکڑ ،ان پر تشدد اور ٹی ایم اے کے دفتری معاملات میں بے جا مداخلت کی بجائے تحصیل درگئی کے علاقوں سخاکوٹ ، درگئی ، گھڑی عثمانی ، مہردے اور ورتیر میں ہیروئن ، شراب ، چرس اور آئس نشہ کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی سردار بہادر خان کے تبادلے کے لئے تین دن کی ڈیڈلائن دی اور کہا کہ اگر تین دن میں تبادلہ نہ ہوا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کرینگے ۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan