ہائیر سیکنڈری سکولوں سمیت ڈاکٹر خان ڈگری کالج کبل میں طلباء پر تعلیمی دروازے بند

جمرات 10 اگست 2017


کبل(عبد السلام) تحصیل کبل کے مختلف ہائیر سیکنڈری سکولوں سمیت ڈاکٹر خان ڈگری کالج کبل میں طلباء پر تعلیمی دروازے بند ،دیولئی سکول میں نو ٹس بورڈ پر دا خلے کے لئے زحمت نہ کرنے کے نو ٹس آویزاں کبل ہائیر سیکنڈری سکول میں کلاس رومز نہ ہونے کا بہا نہ بنا کر مزید داخلوں پر پابندی عائد ، ڈاکٹر خان ڈگری کالج میں بھی آن لائن ایڈمیشن کے وجہ سے سینکڑوں طلباء شدید مشکلات سے دو چار، داخلوں سے محروم طلباء دردر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور والدین اور طلباء شدید ما یو سی کا شکار صوبائی حکومت سخت ایکشن لے کر مختلف سکولوں اور کالجوں میں سیٹوں کے تعداد میں اضا فہ اور سیکنڈ شپ کے لئے جنگی بنیا دوں پر اقدامات کا پرُزور مطالبہ تفصیلات کے مطابق اس سال فرسٹ ائیر داخلے طلباء کے لئے وبال جان بن گئے ہیں مختلف ہا ےئر سیکنڈری سکولوں سمیت ڈگری کالج کبل کے انتظامیہ نے سٹاف کمی ، کلاس رومز کے عدم دستیابی اور جگہ نہ ہونے جیسے بہا نے بناکر محدود نشستوں پر داخلوں کے بعد مزید طلباء کو داخل کرانے پر پابند ی عائد کر دی ہے ، بتا یا جا تا ہے کہ کبل ہاےئر سیکنڈری سکول میں جمع شدہ 800فارم میں سے صرف 122جبکہ دیولئی سیکنڈری میں 450فارم میں سے صرف82طلباء اور علا قے کے سب سے بڑی کالج میں بھی محدود آن لائن داخلوں کے بعد مزید داخلوں کا سلسلہ روک دیا گیا ہے جبکہ بعض طلباء نے آن لائن ایڈمشن کے طریقہ کار میں خا میوں کی نشا ندہی کی ہے، داخلوں سے محروم طلباء اور اُن کے والدین نے صوبائی حکومت سے پروزور مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذکورہ تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر سیٹوں کے تعداد میں اضا فہ کیا جائے۔


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan