طوفانی بارش نے طالب علم کی جان لے لی

اتوار 13 اگست 2017


بریکوٹ( ریاض احمد)طوفانی بارش کی وجہ سے برساتی نالے میں طغیانی، بھپرے ہوئے لہروں نے علاقہ املوک درہ کے جماعت اول کے طالب علم کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اول کا طالب علم امان اللہ خان ولد مواج خان ساکن املوک درہ سے برساتی نالے میں چپل گر گیا جس کو پکڑنے کے لئے انہوں نے کوشش کی مگر اس دوران اس کا پاؤں پھسل کر برساتی نالے میں گر گیا اور آناً فناً انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ۔علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور اسے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے ڈب سر کے مقام پر پکڑ لیا۔انہیں فوری طبی امداد دینے کے لئے سول ہسپتال بریکوٹ پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
 


کہانی کو شیئر کریں۔


آپ یہ بھی دیکھنا پسند کریں گے

اپنی رائے کا اظہا ر کریں۔



Total Comments (0)

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ مانندآئینہ محفوظ ہیں۔

بغیر اجازت کسی قسم کی اشاعت ممنوع ہے

Powered by : Murad Khan